Buzcorner

جو دوسروں کے لیے کرو گے وہی تمہارے سامنے آئے گا

ضرب المثل کی عملی مثال دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک امریکی شخص کو دیکھئے جس نے ہوٹل جا کر عیاشی کے لئے جسم فروش لڑکی منگوائی۔  ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا شخص گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے جسم فروش لڑکیوں کو مختلف ہوٹلوں میں بلوا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے اس شخص نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے جا رہا ہے ، لیکن اصل میں وہ ایک بار پھر غلط کام کی نیت سے ایک ہوٹل کا رخ کر رہا تھا۔

ہوٹل پہنچ کر اس نے حسب معمول اسی طرح کی ویب سائٹ سے رابطہ کیا اور ایک نئی 28 سالہ لڑکی کی تصویر دیکھ کر اسے ہوٹل بلوا یا۔ رات آٹھ بجے اس شخص کے کمرے سے اچانک چیخ و پکار اور ہنگامے کی آوازیں بلند ہوئیں تو سب گھبرا گئے۔ اردگرد کے کمروں سے بھی لوگ نکل آئے اور پوچھ گچھ کرنے لگے۔ تب یہ پتہ چلا کہ جس ویب سائٹ سے یہ شخص لڑکیاں منگواتا تھا اسی پر اس کی بیوی نے بھی خود کو اس کام کے لئے رجسٹر کروایا ہوا تھا ، لیکن اپنی شناخت چھپانے کیلئے کسی نوجوان لڑکی کی تصویر لگا رکھی تھی۔ دونوں نے اپنی اصلی شناخت چھپائی ہوئی تھی اور اتفاق ایسا ہوا کہ اس ویب سائٹ پر دونوں کا آپس میں ہی رابطہ ہو گیا۔

ایک طرف تو خاتون اس بات پر آگ بگولا تھی کہ اس کا شوہر اس ویب سائٹ سے لڑکیاں منگواتا ہے تو دوسری جانب یہ شخص بھی اس بات پر آپے سے باہر ہو رہا تھا  کہ اس کی بیوی چوری چھپے ویب سائٹ پر اپنا جسم بیچ رہی ہے۔ دونوں کی لڑائی نے ہوٹل کے کمرے کو ریسلنگ کا میدان بنا دیا ، جس پر انتظامیہ کو مداخلت کر کے دونوں کو وہاں سے نکالنا پڑا۔ اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

Share

sana jamshed

Add comment