Buzcorner
right way » blog » ہیکرز کے ہاتھوں صارفین کا اربوں ڈالرز کا نقصان

ہیکرز کے ہاتھوں صارفین کا اربوں ڈالرز کا نقصان

ایف بی آئی کے مطابق سائبرکرائم کے زریعے صارفین کو تقریبا تین ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں سائبر کرائم جعل سازی کا مسئلہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے ۔2000میں قائم ہونے والے امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے انٹرنیٹ کرائم کمپلینٹ سنٹر کو اب تک 4 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔جب کہ گزشتہ سال ان کی تعداد 13 ہزار کے قریب تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر جعل سازی کرنے والوں کی مہارت میں اضافہ اور اصل نقل کےمابین فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

سائبر کرائم

سائبر کرائم

گزشتہ برس ایف بی آئی کے شکایتی مرکزکو 48 ممالک سے شکایت موصول ہوئیں۔ شکایت کنندگان میں اکثریت کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیکر کسی کمپیوٹر کو لاک کر کےدوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے تاوان طلب کرتے ہیں۔ ایسی کاروائیوں کو رینسم وئیر کہا جاتا ہے۔ ایک سال میں اس طریقے سے ہیکرز نے تقریبا نو لاکھ ڈالر کا تاوان وصول کیا۔

ایف بی آئی کے کو موصول ہونے والی شکایات کے مطابق سائبر کرائم کا نشانہ بننے والے صارفین کا مجموعی طور پر اب تک ساڑھے تین ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

Share

buzcorner

3 comments