Buzcorner
right way » blog » کم عمر بچوں نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کم عمر بچوں نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بھارت میں دو سگے بھائیوں  جن کی عمریں  15 اور 12 سال ہیں  ان دونوں بھائیوں نے  لوہے کا راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا اور گھر سے بھاگ گئے ۔

 بھارتی ریاست اوڈیشا کے علاقے بھونیشور میں 42 سالہ خاتون کو اس  کے بچوں نے سر پر لوہے کا راڈ مار کر قتل کیا۔ نوعمر بیٹے ماں کو قتل کرنے کے بعد گھر سے  فرار ہوگئے اور رات کو اپنے ہمسائیوں کو فون کرکے بتایا کہ کسی  اجنبی شخص نے گھر میں داخل ہوکر ہماری  ماں کو قتل کردیا ہے۔

پڑوسی نے پولیس کو بلایا تو گھر کا دروازہ باہر سے بند تھا۔پولیس اندر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش واش روم میں پڑی ہوئی تھی لاش کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچے بھی پہنچ گئے۔ بچوں نے پولیس کو بیان دیا کہ ماں نشہ کرتی تھی اور بہت مارتی تھی گزشتہ رات بھی یہی  کچھ ہوا تو غصے میں ہم نے لوہے کا راڈ ماں کے سر پر ماردیا۔شوہر سے علیحدگی کے بعد مقتولہ نے تین ماہ پہلے ہی فلیٹ کرایے پر لیا تھا۔ وہ بیروزگار تھی اور بچوں کے مطابق کرایے کے لیے شوہر سے پیسے لیتی لیکن  شراب نوشی میں خرچ کردیتی تھی ان کی ضروریات  اور خورا ک کا ذرا بھی خیال نہیں کرتی تھی ۔ 

Read This:  ہیکرز کے ہاتھوں صارفین کا اربوں ڈالرز کا نقصان

Share

Add comment