Buzcorner
right way » blog » کرونا وائرس کے خدشات پرعسکری قیادت بھی میٹنگ کے لیے بیٹھ گئی آرمی چیف نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

کرونا وائرس کے خدشات پرعسکری قیادت بھی میٹنگ کے لیے بیٹھ گئی آرمی چیف نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

کرونا وائرس خدشات : پاکستان کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن اور خوشحالی کا راستہ افغانستان  کے زریعےسے ہو کر آتا ہے، ہم سب کی مل جل کر کوششوں سےان تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے پاکستان پوری سنجیدگی  اور توجہ سے علاقے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کوہمہ وقت تیار ہے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کی کانفرنس منقعد کی گئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورت حال کا بغور جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی غیر یقینی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

کرونا وائرس خدشات


اس موقع پر کورونا وائرس کے نقصانات کے پیش نظر فوج کی سطح پر احتیاطی تدابیر پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے قومی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے پاک فوج کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا وائرس کے ملک میں وبائی شکل اختیار کرنے کی صورت میں پاکیستان آرمی امدادی کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔آ ئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈرز نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا بھی بغور جائزہ لیا، اجلاس میں قومی اور علاقائی سطح پر جیو اسٹریجک ماحول پر بھی گفتگوکی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share

buzcorner

6 comments