Buzcorner
right way » blog » ڈکیتی کس کے کہنے پر کی اور خاتون سے زیادتی کے بعد کہاں فرار ہوئے گرفتار ہونے والے ملزم شفقت نے تفصیلات بتادیں۔

ڈکیتی کس کے کہنے پر کی اور خاتون سے زیادتی کے بعد کہاں فرار ہوئے گرفتار ہونے والے ملزم شفقت نے تفصیلات بتادیں۔

موٹروے کیس میں دیپالپور سے گرفتار ہونے والے ملزم شفقت نے اپنے بیان میں بہت سے اہم  انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم شفقت کی جانب سے جو بیان ریکارڈ کرایا گیا ہے اس کے مطابق اس نے  اور ملزم عابد نے مل کر ڈکیتی اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی لیکن جیسے ہی  پولیس موقع پر پہنچی تو وہ وہاں سے بھاگ گئے۔ انہوں نے ایک ماہ پہلے اسی طرح شیخوپورہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کی کوشش کی لیکن پولیس کے پہنچنے پر وہاں سے زیادتی کیے بغیر ہی فرار ہوگئے تھے۔

ملزم شفقت نے انکشاف کیا کہ موٹروے پرواردات  کرنےکے بعد انہوں نے ایک رات قلعہ ستارشاہ میں قیام کیااوراگلے روز وہ خود دیپالپوراورعابد مانگامنڈی چلا گیا اس کا عابد علی کے ساتھ آخری بار3 دن قبل رابطہ ہوا تھا۔ مطابق ملزم شفقت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے ساتھی ملزم عابد نے کچھ عرصہ پہلے بھی دورانِ ڈکیتی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایاتھا لیکن ملزم عابد پر اس وقت صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا ۔ اس مقدمے میں مدعی نے کیس کی پیروی سے انکار کردیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق موٹروے پر ڈکیتی کیلئے عابد نے دعوت دی ۔ ابتدائی طور پر 3 لوگ عابد علی، شفقت علی اور بالا مستری واردات کرنے والوں میں شامل تھے اور اس  واردات کیلئے عابد علی نے باقی دونوں ملزمان کو لاہور سے بلوایا تھا ۔ تینوں واردات کیلئے ایک ساتھ نکلے  تھےلیکن بالا مستری راستے سے ہی واپس چلا گیا ۔

Read This:  بوائے فرینڈ کی شادی سے ناراض لڑکی کا بوائے فرینڈ سے خوفناک بدلہ

Share

Add comment