Buzcorner
right way » blog » پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ملائشیاء معاہدہ کی تقریب میں وزیر خارجہ پاکستان اور وزیر قانون ملائشیاء نے دستخط کیے جبکہ تقریب میں دونوں ممالک کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔

پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ قیدیوں کی حوالگی کی تقریب سے پاکستان اورملائشیاء کے وزراء اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اور معاہدہ پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد جرم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معاہدہ سے پہلے بھی ملائشیاء نے جرائم میں ملوث لوگوں کے لیے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہی کہ میں کوالالمپور سمٹ میں شریک نہ ہو سکا۔ انشاءاللہ اگلی مرتبہ میں ضرور شرکت کروں گا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کوالالمپور سمٹ سے متعلق دوست ممالک کے خدشات دور ہو گئے ہیں ۔ اس کا مقصد امت کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ہےاورمزید کہنا تھا کہ ایک دوست ملک کو لگ رہا تھا کہ شاید اس کا مقصد امت کو تقسیم کرنا ہے لیکن ہمیں مل کر اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف ملائشیاء کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیےاب پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان قیدیوں کے حوالگی کے معاہدے پر پاکستان کے کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

Share

Mujahid

Add comment