Buzcorner
right way » blog » وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دیدی

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دیدی

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اکتوبر کے آخری ہفتے میں اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کہا گیا ہے میٹروٹرین کوجلد آپریشنل کر دیا جائے گا۔

پنجاب کابینہ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں شروع کیے گئے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی لاگت کے منصوبے کو دسمبر2017 میں مکمل کیا جانا تھا لیکن عدالتی حکم امتناع اور حکومتوں کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ تقریبا 3 سال تاخیر کا شکار ہوا۔ سابقہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اگست2015 میں اورنج لائن ٹرین کا کام شروع کروایا تھا اور 3 مرتبہ اسے آزمائشی طور پر چلایا بھی جاچکا ہے۔

Share

Add comment