Buzcorner

والدین کی نافرمانی پر سخت سزا کا اعلان

والدین کی نافرمانی پر 25 ہزار جرمانہ اور ایک ماہ جیل کی سزا کا قانون منظور کر لیا گیا۔

والدین کا نافرمانی پر سخت سزا کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا۔ والدین خیال نہ رکھنے کی صورت میں اپنے بچوں کے خلاف کمیشن کو خط یا فون کر کے شکایت درج کروا سکیں گے۔ وارننگ دینے کی بجاۓ نہ سمجھنے والے بچوں کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا۔ سینیٹ کی کمیٹی براۓ انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کے پانچویں حصے پر غور کے بعد نقائص کو دور کرنے کے لیے بعض جگہوں پر ترامیم کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے بزرگ والدین کا خیال نہ رکھنے والے بچوں کے لیے سزا اور جرمانہ کرنے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

بل کے مطابق بزرگ والدین اورمعمر افراد کے لیے کمیشن بنے گا۔ اولڈ ایج ہوم کی تعمیر کی جاۓ گی۔ اجلاس میں رائٹس آف پرسنز ود ڈسبیلیٹز بل 2020پر بھی بحث کی گئی۔ کمیٹی میں موجود افراد نے بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی بجاۓ پورے ملک میں کرنے کا مطالبہ کیا۔ معذور افراد نے ہوائی سفر کے دوران پی آئی اے کے عملے کے غیر مناسب رویے پر توجہ مبذول کروائی۔ معذور شخص نے کہا ہے کہ ہمیں کئی بنکوں میں بھی غیر انسانی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے اور اسٹیٹ بنک کو بھی آئندہ اجلاس میں بلا لیا ہے۔

Share

7 comments