Buzcorner
right way » blog » میری ٹائم کے بحری جہاز پر طویل کشمیری پرچم لہرایا دیا گیا

میری ٹائم کے بحری جہاز پر طویل کشمیری پرچم لہرایا دیا گیا

یوم کشمیر کے موقع پر بحری جہاز پی ایم اس اس کشمیر پر تقریب قومی ترانہ پڑھایا گیا اور کشمیری پرچم مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی خلاف ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئ۔

یوم کشمیر پر بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے خصوصی تقریب کا انقعاد میری ٹائم کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر پر طویل و عریض کشمیری پرچم لہرایا گیا۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئ۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں شامل کشمیر کے نام سے منسوب بحری جہاز پر بحیرہ عرب کے گہرے سمندر میں اپنی نوعیت کی منفرد تقریب منعقد کی گئ۔

جس کے دوران قومی ترانہ پڑھا گیا جب کہ میری ٹائم سکیورٹی کے افسران و جوانوں نے پاکستان اور کشمیر زندہ باد کے نعرے لگاۓ۔ بحری جہاز پر ہونے والی تقریب کے دوران قومی ترانہ پڑھا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بحری جہاز کشمیر کےکمانڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر اگر عمل درآمد ہو جاتا تو آج کشمیرآزاد ہوتا بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ کشمیر میں تعینات نوے ہزاز بھارتی فوج میں پانچ ہزاراسنائپر بھی شامل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے نسلی جنگ کو ہوا دے رہا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بحری جہاز کا نام کشمیر رکھنا بذات خود کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

Read This:  کامیاب آپریشن کے بعد گجرات کی دو بہنیں لڑکا بن گئیں

Share

Mujahid

Add comment