Buzcorner
right way » blog » محبت کی انتہا

محبت کی انتہا

محبت کی انتہاء ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کر لی بہت محبت کرتا تھا اپنی بیوی سے۔

مگر ایک دن اس لڑکی کو کویٴ بیماری لگ گیٴ جس سے اس کی خوبصورتی رو بروز گھٹتی جا رہی تھی۔ ایک دن اس کا شوہر کسی سفر پہ نکلا واپس آتے ہوےٴ اسے حادثہ پیش آیا جس میں اس کی دونوں آنکھیں چلی گیٴ ۔ لیکن ان کی ازدواجی زندگی یونہی چلتی رہی اس کی بیوی کی خوبصورتی مزید کم ہوتی رہی لیکن اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہیں تھا۔ لہذا ان کی زندگی پر اس کا کویٴ اثر بھی نہ پڑا دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے۔

محبت کی انتہاء

خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہو گیا اس کا شوہر نہایت غمگین تھا اس صدمے سے ، جس کے باعث اس نے اپنا سب کچھ فروخت کر ڈالا اور اس شہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے لگا۔ جاءے ہوےٴ رستے میں ایک شخص نے پیچھے سے آواز دی اور کہا اکیلے کیے جاوٴ گے اب تک تو آپکی بیو ی آپکی مدد کرتی رہی آپکا خیال رکھتی رہی اور آپکی آنکھیں بنی رہی۔ اندھے آدمی نے جواب دیا میں اندھا نہیں تھا مگر اسے ایسے دکھا رہا تھا جیسے میں اندھا ہوں کیو ں کہ اگر اسے یہ پتہ ہوتا کہ میں اس کی بدصورتی دیکھ سکتا ہوں تو یہ احساس اسے اس کی بیماری سے زیادہ تکلیف دیتا۔ اس لیے میں نے اندھے ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی میں بس اسے خوش رکھنا چاہ رہا تھا۔

Read This:  جو دوسروں کے لیے کرو گے وہی تمہارے سامنے آئے گا

Share

Add comment