Buzcorner
right way » blog » عقل مند کسان

عقل مند کسان

کسی گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا اس کا نام فضل تھا۔ ایک دن وہ اپنے بیٹے یاسر کے ساتھ پنجرہ بنا رہا تھا۔

قریب کے جنگل سے ایک شیر آنکلا ۔ فضل بہت ہی عقل مند تھا۔ وہ بولا اے جنگل کے بادشاہ میں یہ گھر آپ کے تیار کر رہا ہوں تا کہ آپ اس میں عزت اور شان سے رہ سکیں۔ یہ سن کر شیر بہت خوش ہوا ۔ فضل بولا آپ اس پنجرے کے اندر جا کر تو دکھائیں کہیں یہ پنجرہ چھوٹا تو نہیں رہ گیا۔ شیر پنجرے کے اندر داخل ہو گیا جیسے ہی شیر پنجرے کے اندر داخل ہوا فضل نے پنجرے کا دروازہ باہر سے بند کر دیا اور اپنے بیٹے یاسر سے بولا جاؤ گرم پانی لاؤ۔ یاسر جلدی سے گرم پانی لایا فضل نے پانی شیر کے اوپر ڈال دیا اور شیر کو چھوڑ دیا شیر بہت تکلیف میں تھا اور جنگل میں بھاگ گیا۔

عقل مند کسان کہانی

عقل مند کسان

تھوڑی دیر بعد شیر اپنے بہت سارے ساتھیوں کو لے کر فضل سے بدلہ لینے آ گیا۔ یہ دیکھ کر فضل اور یاسر ایک درخت پر چڑھ گئے تا کہ اپنی جان بچا سکیں۔ شیر کو درخت پر چڑھنا تو آتا نہیں اس لیے انہوں نے سوچا کہ ایک دوسرے کے اوپر کھڑے ہو کر ان تک پہنچا جائے۔ سب سے نیچے وہ شیر تھا جس پر گرم پانی ڈالا باقی اس کے بعد ایک دوسرے کے اوپرکھڑے ہوگئے جیسے وہ شیر ان تک پہنچے تو فضل نے یاسر سے کہا جا گرم پانی تو لے کر آ۔

Read This:  (بے غرض رشتے (ایک کہانی

یہ سننا تھا کہ سب سے نیچے والے شیر نے چھلانگ لگا دی اور باقی شیر ایک دوسرے کے اوپر گر گئے اور زخمی ہوگئے۔ اس طرح فضل نے عقل مندی سے نہ صرف جنگل کے بادشاہ کو شکست دی بلکہ اپنی اور اپنے بیٹے کی جان بھی بچا لی۔ اس لیے کسی بھی مشکل وقت میں ہمت نہ ہارو بلکہ عقل مندی سے کام لیتے ہوۓ اس مشکل کو ختم کرو۔

Share

Add comment