Buzcorner

خاتون ٹیچر کا 13سالہ سٹوڈنٹ سے افیئردونوں گھر سے بھاگ گئے

لاہور میں خاتون ٹیچر کا 13سالہ سٹوڈنٹ سے افیئر محبت کی تلاش میں دونوں گھر سے بھاگ گئے

لاہور میں ایک خاتون ٹیچر اپنے 13سالہ سٹوڈنٹ کو لیکرگھر سے بھاگ گئی ،واقعہ 15روز قبل پیش آیا ایک چھٹی کلاس کا طالبعلم اور اس کی ٹیچر گھر سے غائب ہو جاتے ہیں ، ان کے والدین پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرانے پہنچے اور اپنی درخواست میں خاتون ٹیچر کو نامزد کیا ،پولیس نے کافی تگ و دو کے بعد دونوں کو ڈھونڈ نکالا اور تھانے لیکرآگئی، خاتون ٹیچر طاہرہ نے بتایا کہ گھر میں اس کے والدین اس کو ہر وقت ڈانٹتے تھے جس کی وجہ سے


یہ قدم اٹھایا ، گھر چھوڑنے کیلئے مجھے کسی سہارے کی ضرورت تھی ، کیونکہ اکیلی لڑکی کی کوئی نہیں سنتا اس لیے میں نے اپنے سٹوڈنٹ کو بتایا کہ میں تیار ہوں ،میں اب اور برداشت نہیں کر سکتی، میں نے خود پڑھنا اور پڑھانا ہے ، کسی سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا،اس موقع پر تھانے میں موجودلڑکے نے بتایا کہ وہ بھی جانا چاہتاتھا ، لیکن اسے ڈر لگتا تھا، اس نے سوچا تھا کہ وہ دونوں گھر واپس آ جائینگے،اتنے دن کہاں رہے ؟ اس کے جواب میں لڑکے مزمل نے بتایاکہ ٹیچر نے اس کا سکول میں داخلہ کروادیا تھا ، 15دن تک سکول جاتا رہا، ٹیوشن پڑھتا رہا

ایک دن پولیس موقع پر پہنچ گئی ، طاہرہ نے اس دوران بتایا کیا کہ اس نے سکول میں داخلے کے وقت کہا کہ وہ اس کا چھوٹا بھائی ہے اور ایڈمیشن کروانا چاہتی ہے ،یہ بھائی کے طور پر میرا سہارا تھا، میں بھی اسی سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اسے داخلہ لے کر دیا تھا، اس لئے ہماری گزر بسر ہو رہی تھی ، لڑکے نے کہا کہ میں زبردستی نہیں گیا تھا ،شادی سے متعلق کبھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، کیونکہ میں سیٹل نہیں تھا، اس موقع پر اے ایس آئی طارق نے بتایا کہ 2ہفتے قبل ایک مقدمہ درج ہوا تھا363کا، ایس پی اور ڈی ایس پی نے مجھے خصوصی ہدایات دی تھیں ، جدید طریقہ تفتیش کے بعد ان دونوں کو ڈھونڈ لیا، لڑکی کی تنخواہ وہاں پر 3ہزار تھی ، لڑکے کو ڈھال بنا کر لیکر گئی ، دونوں فریقین ایک دوسرے کیخلاف کیس کر رہے ہیں، ایک دوسرے کیخلاف بیانا ت دے رہے ہیں ، کیس کو قانون کے مطابق نمٹائیں گے ۔

Share

Add comment