Buzcorner
right way » blog » (جن اور آسیب (سچا واقعہ

(جن اور آسیب (سچا واقعہ

یہ 2013ءکی بات ہے۔ میرے بھائی کی شادی کو تین سے چار ماہ ہو ئے تھے اور وہ ہنسی خوشی رہ رہے تھے۔ پھر اچانک ایک مصیبت آ پڑی۔ ایک روز میں، میرے بھائی اور والدہ ٹی وی لاﺅنج میں تھے اور میری بھابی اپنے بیڈروم میں تھی کہ اچانک اس کے چیخنے چلانے اور رونے کی آوازیں آنے لگی۔ہم لوگ بھاگ کر اس کے کمرے میں گئے اور سامنے دیکھ کر ہمارے اوسان خطا ہو گئے۔

بھابھی  دونوں ہاتھوں اور پیروں کو سامنے کی طرف اس طرح چلا رہی تھی جیسے کسی چیز کو پیچھے دھکیل رہی ہو۔ اس کی پنڈلیوں، بازوﺅں اور چہرے پر زخم تھے جیسے بلیڈ سے کٹ لگائے گئے ہوں اور ان سے خون نکل رہا تھا۔ اس کے بعد یہ روز کا معمول بن گیا۔ روزانہ شام کے وقت بھابی کی یہی حالت ہوتی اور گھر والے کہتے کہ اس پر کالا جادو کر دیا گیاہے۔ پہلے تومیں اس بات پر یقین نہیں کرتا تھا اور سمجھتا تھا کہ اسے کوئی ذہنی بیماری ہے۔ پھر ایک دن  میں اور میری والدہ گھر میں تھے کہ میری بھابی کی حالت خراب ہوئی اور اس نے اسی طرح چیخنا چلانا اور ہاتھ پاﺅں چلانا شروع کر دیئے ہم بھاگ کر گئے۔ میری ماں نے اس کے ہاتھ پکڑے اور میں نے ٹانگیں قابو  میں کیں۔ اس دوران میں نے اس کی ٹانگوں پر خودبخود کٹ لگتے ہوئے دیکھے جیسے اس کی جلد خود بخود پھٹ رہی ہو۔

تین چار ماہ تک یہی سلسلہ چلتا رہا۔ ہم جتنے علماء حضرات کو جانتے تھے سب کو بلایا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔ سب یہی کہتے کہ کسی نے بھابی پر کالا جادو کروایا ہے اور ایک جن ہے جو بھابی کے ساتھ یہ سب کچھ کر رہا ہے۔ بھابی بھی ہمیں بتاتی کہ جن ہے جو اس کے ساتھ یہ سلوک کر رہا ہے۔ ایک روز وہ جن میرے بھائی(بھابی کے شوہر)کی شکل میں بھابی کے پاس گیا اور اسے بہانے  چھت پر لے گیا اور اسے نیچے دھکا دینے کی کوشش کی۔ بھابی کے چیخنے پر بھائی بھاگم بھاگ چھت پر گیا اور اسے نیچے لے  کرآیا۔

اسی دوران بھابی کا ایک بار اسقاط حمل بھی ہوا۔ بالآخر میرے بھائی کے ایک دوست نے بتایا کہ اس کے دوست کے دادا جی جن نکال سکتے ہیں۔ بھائی اس بزرگ کے پاس گئے اس بزرگ نے نہ تو ہمیں کوئی دعا بتائی اور نہ خود کوئی عمل کیا۔ انہوں نے بھائی کو ایک نصیحت کی کہ وہ بھابی کو کم از کم ایک سال تک کبھی  بھی اکیلے سفر نہ کرنے دیں۔ اس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ جب کسی پرآسیب آتا ہے تو وہ روحانی طور پر کمزور ہو جاتا ہے اور اسے دیگر جنات آسانی سے  اپنا شکار بنا لیتے ہیں۔ بھائی نے اس نصیحت پر عمل کیا اور اس کے بعد بھابی کے ساتھ کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ اب دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی 2سال کی  پیاری سی بیٹی بھی ہے۔ 

Read This:  جو دوسروں کے لیے کرو گے وہی تمہارے سامنے آئے گا

Share

Saima Shabbir

Add comment