Buzcorner
right way » blog » جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے

جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے

کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ثابت قدمی سے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں جدوجہد زندہ رکھے ہوےٴ ہیں عالمی ضمیر جھنجھوڑنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے پیش نظر صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہاہے کہ بھارت ایک پالیسی کے تحت کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے طاقت کے اندھا دھند استعمال سے انہیں دبا رہا ہے۔ وادی کو جیل میں تبدیل کرتے ہوےٴ لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے اس سال پانچ فروری یکجہتی کے اظہارسے بڑھ کر ہے۔ثابت قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کشمیری یو این قراردادوں کی روشنی میں اپنا حق خودارایدت حاصل کرنےکے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متنزل حمایت جاری رہے گی۔ ہم دنیا کے ضمیر کوجھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ کمشیری جدو جہد میں اکیلے نہیں ہم ان کی تکالیف اور بہتر کل کے خوابوں میں ہر قیمت پر ثابت قدمی سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج اپنے فرض کی انجام دہی میں بہت مستعد ہے۔ آج ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدو جہد کشمیر کو زندہ رکھے ہوےٴ ہیں۔ بھارتی افواج کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی اور سول آبادی کوجارحیت کا نشانہ بناتی ہیں۔ پائیدارامن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔ ہم ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے پیش نظر صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہےہیں۔

Read This:  موٹروے پل پر نوجوان لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

Share

Mujahid

Add comment