Buzcorner
right way » blog » بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان شوہر کے ہاتھوں قتل

بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان شوہر کے ہاتھوں قتل

بادامی باغ میں بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان کو  اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔ امجد نامی شخص نے پچیس سالہ سلطان کو چھریوں کے وار سے موقع پر قتل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم امجد کو گرفتار کر لی اور کارروائی شروع کر دی۔

ملزم امجد کا کہنا ہے کہ مقتول اس کی بیوی کو تنگ کرتا تھا جس وجہ سے اسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں واقع گودام  کے ملازم کو صبح سویرے امجد نامی ملزم نے قتل کیااور پھر خود ہی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتول سلطان 5 سال سے حاجی اشرف کے گودام میں ملازم تھا جبکہ ملزم نے بیوی کو فون کالز کے ذریعے تنگ کرنے پر مقتول سلطان کو قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول سلطان ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا  جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ نارووال کے رہائشی ملزم امجد سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے

بادامی باغ میں بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان کو  اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔ امجد نامی شخص نے پچیس سالہ سلطان کو چھریوں کے وار سے موقع پر قتل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم امجد کو گرفتار کر لی اور کارروائی شروع کر دی ملزم امجد کا کہنا ہے کہ مقتول اس کی بیوی کو تنگ کرتا تھا جس وجہ سے اسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں واقع گودام  کے ملازم کو صبح سویرے امجد نامی ملزم نے قتل کیااور پھر خود ہی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتول سلطان 5 سال سے حاجی اشرف کے گودام میں ملازم تھا جبکہ ملزم نے بیوی کو فون کالز کے ذریعے تنگ کرنے پر مقتول سلطان کو قتل کیا۔  پولیس کے مطابق مقتول سلطان ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا  جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ نارووال کے رہائشی ملزم امجد سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے

Read This:  قرضہ دینے کے بہانے نوجوان لڑکی کا ہوٹل میں گینگ ریپ کردیاگیا

Share

Add comment