Buzcorner

احساس پروگرام کے دفتر میں کام کرنے والے کلرک کی نویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی

لیہ میں احساس پروگرام کے دفتر میں کام کرنے والے کلرک نے 9 ویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا  احساس پروگرام کے تحصیل چوبارہ میں قائم دفتر میں کام کرنے والے کلرک کو 9ویں جماعت کی طالبہ کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو سکیم میں رجسٹریشن کروانے دفتر آئی تھی۔ 15 سالہ لڑکی چک 377 ٹی ڈی کی رہائشی ہے جو ایک دن پہلے اپنے انکل کے ساتھ چوبارہ تحصیل میں قائم دفتر پہنچی جہاں  پر ملزم  جو کہ کلرک کی حیثیت سے  وہاں کام کرتا تھا اس نے رجسٹریشن کے بہانے لڑکی کے گھر کا پتہ اور دیگر معلومات حاصل کی اور اتوار کے دن اس کے گھر پہنچ گیا جب اس کے والدین کھیتوں میں گئے ہوئے تھے۔

کلرک نے گھر میں لڑکی کو اکیلا پا کر اسے کے ساتھ ریپ کیا، لڑکی کی چیخوں کی آواز سن کر جب پڑوسی وہاں پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔لڑکی کے انکل کی مدعیت میں چوبارہ پولیس نے ملزم کے خلاف ریپ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی۔بعدمیں میڈیکو لیگل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

احساس پروگرام کے تحصیل چوبارہ میں قائم دفتر میں کام کرنے والے کلرک کو 9ویں جماعت کی طالبہ کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو سکیم میں رجسٹریشن کروانے دفتر آئی تھی۔ 15 سالہ لڑکی چک 377 ٹی ڈی کی رہائشی ہے جو ایک دن پہلے اپنے انکل کے ساتھ چوبارہ تحصیل میں قائم دفتر پہنچی جہاں  پر ملزم  جو کہ کلرک کی حیثیت سے  وہاں کام کرتا تھا اس نے رجسٹریشن کے بہانے لڑکی کے گھر کا پتہ اور دیگر معلومات حاصل کی اور اتوار کے دن اس کے گھر پہنچ گیا جب اس کے والدین کھیتوں میں گئے ہوئے تھے۔کلرک نے گھر میں لڑکی کو اکیلا پا کر اسے کے ساتھ ریپ کیا، لڑکی کی چیخوں کی آواز سن کر جب پڑوسی وہاں پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔لڑکی کے انکل کی مدعیت میں چوبارہ پولیس نے ملزم کے خلاف ریپ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی۔بعدمیں میڈیکو لیگل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Share

Add comment