Buzcorner
right way » blog » آن لائن منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا نوجوان لڑکی کو ڈس لیا

آن لائن منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا نوجوان لڑکی کو ڈس لیا

سعودی عرب میں ایک لڑکی نے بیرون ملک سےایک پارسل  منگوایا جس میں سے بچھو نکل آیا جس نے لڑکی کے کندھوں اور گردن پر ڈس لیا مگر زہرکا اثر کم ہونے کی وجہ سے لڑکی بچ گئی۔ یہ واقعہ سعودی دوشیزہ منیرہ سلیمان کے ساتھ پیش آیامنیرہ سلیمان کے مطابق مجھے کچھ کمپیوٹر اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی ضرورت تھی جسے پورا کرنے کے لیے میں نے ان کے لیےاندرون ملک اور بیرون ملک سےکچھ آن لائن آرڈر منگوائے۔

تمام آرڈر ایک دن اسے گھر پرموصول ہوئےاس نے کچھ پارسل کھول کے رکھ دیے۔ رات کو سونے کے بعد اچانک اس کے جسم میں تکلیف ہوئی۔ جاگنے پراس نے محسوس کیا کہ اس کی گردن اور کندھے پر کسی چیز نے ڈنگ مارا ہے۔ مجھے ایسے لگا جیسے جسم میں کوئی کانٹا چبھ گیا ہے۔ اسی دوران اس نے دیکھا ایک چھوٹاسا بچھو اس کے جسم کے ساتھ چپکا ہوا ہے۔ اس نے جلدی سے بچھو کو اتار کر ڈبے میں بند کیا اور ساتھ بچھوں اور سانپ کی ویکسینیشن مرکز سے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورت حال بتائی۔ انہوں نے تسلی دی کہ علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچھو میں زہرکا اثر کم تھا اس لیے اللہ نے اسے یقینی موت سے بچا لیا ہے۔

Share

Add comment